اسلام آباد: ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے اپنی سروے رپورٹ میں پاکستان میں بدعنوان اداروں کی فہرست جاری کردی ہے جس میں پولیس سرفہرست ہے۔
انگریزی اخبار دی نیوز کے مطابق سروے رپورٹ میں پاکستان میں بدعنوان اداروں میں عدلیہ دوسرے، ٹینڈر اور کنٹریکٹنگ سیکٹر تیسرے نمبر پر ہیں جبکہ صحت چوتھے، لینڈ ایڈمنسٹریشن پانچویں اور لوکل گورنمنٹ کرپشن میں چھٹے نمبر پر ہے۔
رپورٹ کے مطابق تعلیم ساتویں، ٹیکسیشن آٹھویں اور این جی اوز بدعنوانی میں نویں نمبرپر ہے۔
سروے رپورٹ میں 51.9 فیصد لوگوں کا خیال ہے کہ کمزور احتساب بدعنوانی کی وجہ ہے، 29.3فیصد لوگوں کی رائے کے مطابق کرپشن کی وجہ طاقتور لوگوں کی لالچ ہے جبکہ 18.8 فیصد لوگوں کا خیال ہے کم تنخواہ بدعنوانی کی بڑی وجہ ہے۔
رپورٹ کے مطابق 85.6 فیصد شہریوں نے وفاقی حکومت کی خود احتسابی کو غیر تسلی بخش قرار دیا۔

