English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ایشزپہلا سیریز، پیٹ کمنز کی تباہ کن بائولنگ، انگلینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں147رنز پر ڈھیر

 ایشز سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں انگلینڈ کی ٹیم آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز کی تباہ کن بائولنگ کے باعث پہلی اننگز میں147رنز پر ڈھیر ہو گئی ۔انگلینڈ کی جانب سے جوز بٹلر 39، اولی پوپ 35رنز اور حسین حنیف 25رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے جبکہ کینگروز کپتان پیٹ کمنز نے 38رنز دیکر 5کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا،مچل سٹارک اور جوش ہیزل ووڈ نے2،2کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔برسبین میں کھیلے جا رہے 5میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں انگلش کپتان جوئے روٹ نے ٹاس جیت کر پہلے  بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو غلط ثابت ہوا۔انگلینڈ کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں147رنز پر آئوٹ ہو گئی۔انگلینڈ کی جانب سے جوز بٹلر 39، اولی پوپ 35رنز اور حسین حنیف 25رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے جبکہ  روے برنس اور کپتان جوئے روٹ صفر، ڈیوڈ ملان6،بین سٹوکس5،کرس ووکس21،مارک ووڈ8رنز بنا سکے۔ کینگروز کپتان پیٹ کمنز نے 38رنز دیکر 5کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا،مچل سٹارک ،جوش ہیزل ووڈ نے2،2 اور کیمرن گرین نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے