ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیراعظم نے الیکشن کمیشن  کے احکامات ہوا میں اڑا دیئے 

وزیراعظم عمران خان الیکشن کمیشن  کے احکامات کو نظر انداز کرکے پشاور پہنچ گئے‘ الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کی تاریخ کا اعلان ہوتے ہی وزیراعظم کو پشاور دورے سے روک دیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات رواں ماہ دسمبر میں ہورہے ہیں جس کے لئے وزیراعظم نے خیبرپختونخوا کے دس لاکھ افراد کو صحت کارڈ جاری کرنے اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کرنا تھا۔ بدھ کے روز جب وزیراعظم پشاور روانہ ہونے لگے تو صوبائی الیکشن کمیشن نے انہیں پشاور کا دورہ کرنے سے روک دیا لیکن وزیراعظم الیکشن کمیشن کے احکامات کو نظر انداز کرکے پشاور پہنچ گئے ۔ واضح  رہے  وزیر اعظم عمران خان کے دورہ خیبرپختونخوا اور  پاکستان کارڈ کی لانچنگ کی خبروں پر الیکشن کمیشن خیبرپختونخوا کی جانب سے وزیر اعظم کو خط لکھا گیا جس میں انہیں دورہ نہ کرنے کا مشورہ دیا گیا۔   الیکشن کمیشن کی جانب سے کہا گیا کہ خبر ہے آپ پاکستان کارڈ لانچ کیلئے پشاور کا دورہ کررہے ہیں ، الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کے مطابق متعلقہ یونین کونسلز میں داخلے پر پابندی ہے  ،  آپ کو مشورہ ہے الیکشن کمیشن کی ہدایت ، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی نہ کریں ،  بصورت دیگر آپ کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کیا جائے گا۔مراسلے میں کہا گیا کہ بلدیاتی الیکشن کی تاریخ طے ہونے کے بعد کسی منصوبے کا افتتاح نہیں ہوسکتا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں