English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جنگی جنون،بھارت کا زمین سے فضا میں مارکرنے والے میزائل کا تجربہ

جنگی جنون میں مبتلا بھارت نے زمین سے فضا میں مارکرنے والے میزائل کا تجربہ کیا ہے،میزائل کا تجربہ ریاست اڑیسہ میں کیا گیا۔

جنونی بھارت کا یہ میزائل عمودی سمت میں ہدف کا نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق  کم فاصلے تک زمین سے فضا میں ہدف کو نشانہ بنانے والے میزائل کا تجربہ اوڑیسہ کے ساحل پر چندی پور کی ٹیسٹ رینج میں کیا گیا۔

بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ میزائل عمودی سمت میں ہدف کا نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔  اس میزائل کا پہلا تجربہ فروری 2021میں کیا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے