English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جو بائیڈن اور پیوٹن کے مابین ویڈیو لنک رابطہ

امریکی صدر جو بائیڈن اور ان کے روسی ہم منصب ولادی میر پیوٹن کے درمیان ویڈیو لنک کے ذریعے رابطہ ہوا جس میں دو طرفہ امورزیر بحث آئے۔

روسی میڈیا کے مطابق دو گھنٹے سے زائد جاری رہنے والی ورچوئل سمٹ میں روس اور امریکا کی کشیدگی زیر بحث آئی۔ اس سے پہلے امریکا، جرمنی، فرانس اور برطانیہ نے روس اور یوکرائن کو کشیدگی کم کرنے پر زور دیا تھا۔ ماسکو کا کہنا ہے کہ وہ یوکرائن پر فوج کشی کا ارادہ نہیں رکھتا۔

واضح رہے کہ یوکرین کے محاذ پر بڑھتی کشیدگی سے متعلق گذشتہ ہفتے امریکا اور روس کے وزرائے خارجہ کی سویڈن میں ملاقات ہوئی تھی جس میں دھمکیوں کے تبادلے کے ساتھ ساتھ سفارتکاری کے ذریعہ معاملہ حل کرنے پر بھی زور دیا گیا تھا۔

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے روسی ہم منصب کو یوکرین کے خلاف جارحیت پر بھرپور جواب کا پیغام دیا تھا جبکہ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے واشنگٹن سے ضمانت طلب کی تھی کہ وہ مشرق کی جانب نیٹو کے توسیع پسندانہ عزائم کو روکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے