English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

دورہ بنگلادیش مکمل،قومی ٹیم آج وطن واپس پہنچے گی

القمر

کراچی(اسٹاف رپورٹر)دورہ بنگلا دیش مکمل کر کے قومی قومی اسکواڈ آج ڈھاکا سے وطن واپس پہنچے گا۔اسکواڈڈھاکاسے بذریعہ دبئی وطن واپس لوٹے گا۔ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے لئے اعلان کردہ قومی اسکواڈ میں شامل ارکان کراچی پہنچیں گے۔ٹیم منیجمنٹ سمیت محمد رضوان، شاہین آفریدی، عبداللہ شفیق، سعود شکیل، محمد نواز اور امام الحق آج شام 6 بجے کراچی پہنچیں گے ،یہ تمام افراد کراچی پہنچ کر بائیو سیکیور ببل کو جوائن کرلیں گے۔کپتان بابر اعظم، فہیم اشرف، سرفراز احمد، فواد عالم، نعمان علی، زاہد محمود اور عابد علی بھی اسی فلائیٹ پر کراچی پہنچیں گے ۔بابر اعظم کل بائیو سیکیور ببل جوائن کریں گے ۔فہیم اشرف اور عابد علی کراچی میں ڈومیسٹک کرکٹ میں شرکت کریں گے ۔اظہر علی، نسیم شاہ، حسن علی، محمد عباس، بلال آصف، کامران غلام اور ساجد خان آج شام ساڑھے 6بجے لاہور پہنچیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے