English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بائیڈن نے موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے صدارتی حکم نامے پر دستخط کر دیے

القمر

امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے بدھ کو ایک صدارتی حکم نامے پر دستخط کیے ہیں جس سے اگلی ایک دہائی میں کاربن کے اخراج کو 65 فی صد کم کرنے اور وفاق کی جانب سے استعمال ہونے والی تمام گاڑیوں کو الیکٹرک بنانے کے لیے مزید فنڈ دیے جائیں گے۔

اس حکم نامے کے تحت وفاقی حکومت کے آپریشنز کے دوران کاربن کے اخراج کو کم کیا جا سکتا ہے۔ یہ بائیڈن انتظامیہ کی جانب سے موسمیاتی تبدیلی کو روکنے کے لیے کیا گیا اقدام ہے۔

بائیڈن نے ہدایات جاری کی ہیں کہ 2030 تک تمام سرکاری عمارتوں میں استعمال ہونے والی بجلی میں کاربن کا اخراج 100 فی صد کم کیا جائے۔

اس کے علاوہ سرکاری طور پر استعمال ہونے والی تمام گاڑیاں 2035 تک بجلی سے چلنے والی گاڑیوں میں تبدیل کی جائیں اور 2050 تک وفاق کے ساتھ اجناس اور سروسز کے ٹھیکوں کو کاربن سے پاک کر دیا جائے۔

وائٹ ہاؤس نے موسمیاتی تبدیلی سے لڑنے کے اپنے اقدامات کا اعلان کرتے ہوئے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہے کہ امریکی حکومت کاربن سے پاک توانائی پر چلنے والی معیشت کے قیام کے لیے مثال قائم کرنا چاہتی ہے۔

اس رپورٹ میں شامل بعض معلومات خبر رساں ادارے ‘ایسوسی ایٹڈ پریس’ سے لی گئی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے