ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ن لیگ نے وزیراعظم سے پہلے گرین لائن منصوبے کا افتتاح کردیا

 کراچی:رینجرز اہلکار مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما احسن اقبال کو گرین لائن منصوبے کے علامتی افتتاح سے روک رہے ہیں

کراچی (نمائندہ جسارت) ن لیگ نے وزیراعظم عمران خان سے پہلے کراچی میں گرین لائن بس منصوبے کا علامتی افتتاح کردیا۔اس دوران ن لیگ کے رہنما اور قانون نافذ کرنے والے ادارے آمنے سامنے آگئے، دھکم پیل ، تلخ کلامی اور پھر لاٹھیاں چل گئیں۔احسن اقبال لاٹھی لگنے سے زخمی، محمد زبیر، مفتاح اسماعیل سمیت دیگر رہنماؤں کو دھکے پڑگئے، ن لیگی رہنما ناظم آباد میں گرین لائن بس منصوبے کے علامتی افتتاح کے لیے پہنچے تو رینجرز نے گرین لائن کے پل پر ہی جانے سے روک دیا۔بعدازاں احسن اقبال نے منصوبے کا علامتی افتتاح کسی نہ کسی طرح کر ہی دیا اور عمران خان کی حکومت پر ریاستی دہشت گردی کا الزام بھی لگا دیا۔اس موقع پر احسن اقبال نے کہا کہ رینجرز اور پولیس کو حملہ آور ہونے کا حکم دیا گیا ، کراچی کی گرین لائن بس کا منصوبہ ن لیگ کا تھا ، 90 فیصد کام بھی ن لیگ نے مکمل کیا تھا ، عمران خان کس منہ سے گرین لائن کا افتتاح کرنے آرہے ہیں۔احسن اقبال کا کہناہے کہ ڈنڈا لگنے سے ان کے ہاتھ پر چوٹ آئی ہے، وہ کراچی کی عوام کی طرف سے منصوبے کی تکمیل پر نواز شریف کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔خیال رہے کہ کراچی میں گرین لائن بس منصوبے کا سنگ بنیاد ن لیگ کے دور میں اس وقت کے وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے رکھا تھا جس کی آزمائشی سروس کا افتتاح وزیراعظم عمران خان آج کراچی آکر کریں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں