
قاہرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) اسرائیلی وزیر خارجہ یائر لیپید مصر کے دورے پر قاہرہ پہنچ گئے، جہاں انہوں نے مصری ہم منصب سامح شکری سے ملاقات کی۔ خبررساں اداروں کے مطابق جمعرات کے روز مصر کے غیر معمولی دورے کے دوران انہوں نے صدر عبدالفتاح السیسی سے بھی ملاقات کی ، جس میں غزہ کی ناکابندی اور ایران کے جوہری پروگرام پر بات چیت کی گئی۔ واضح رہے کہ مصر پہلا عرب ملک تھا ، جس نے کئی دہائیوں کی دشمنی اور تنازعات کے بعد 1979 ء میں یہودی ریاست کے ساتھ امن معاہدے پر دستخط کیے تھے۔ یائر لیپید کا اپنی ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ میں صدر سیسی کا شکریہ ادا کرتا ہوں، جن کی خطے میں شراکت اور ہمارے درمیان تعلقات تاریخی نوعیت کے ہیں۔
