English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ایشین چیمپئنز ہاکی ٹرافی ، قومی ٹیم گول کیپر کے بغیر ڈھاکہ روانہ

کراچی(آئی این پی) ایشین چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کے لیے پاکستان ہاکی ٹیم بغیر گول کیپرکے ڈھاکا روانہ ہو گئی۔ذرائع کے مطابق پاکستان ہاکی ٹیم کے 4 میں سے ایک بھی گول کیپر ٹیم کے ساتھ جہاز میں نہ بیٹھ سکا۔ذرائع کا بتانا ہے کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ٹیم میں 2 گول کیپرز عبداللہ اور وقار کو منتخب کیا تھا، دونوں گول کیپرز جونیئر ٹیم کے ساتھ بھارت گئے تھے، جونیئر ٹیم کی مایوس کن کارکردگی پر کیمپ میں مزید 2گول کیپرز مظہر اور امجد کو طلب کیا گیا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ امجد علی اور مظہر عباس کے بنگلادیش کے ویزے تاحال نہیں لگ سکے جس کی وجہ سے دونوں قومی ٹیم کے ساتھ روانہ نہ ہو سکے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایشین چیمپئنز ٹرافی14 دسمبر سے ڈھاکا میں شروع ہورہی ہے اور اگر 13 دسمبر تک کسی گول کیپر نے ٹیم کو جوائن نہ کیا تو پاکستان کے لیے ٹورنامنٹ میں مسائل بڑھ سکتے ہیں۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے