کراچی (اسٹاف رپورٹر) آل کراچی شہید حفیظ الرحمن دہانی بلوچ یادگاری یوتھ فٹبال ٹورنامنٹ زیر اہتمام منوڑہ غازی یوتھ و حبیب الیون یوتھ فٹبال کلب چاکیواڑہ لیاری میں کھیلا گیا شاندار فائنل میچ ابھرتے ہوئے ننھے منے کھلاڑیوں پر مشتمل دو مضبوط اور بہترین ٹیموں منوڑہ غازی یوتھ اور MK-7 یوتھ کے درمیان کھیلا گیا جو منوڑہ غازی یوتھ کی ٹیم نے دو صفر سے جیت لیا، دونوں ٹیموں کے نوعمر کھلاڑیوں نے اپنے خوبصورتکھیل سے بڑی تعداد میں گراؤنڈ میں موجود شائقین فٹبال کے دل جیت لیے منوڑہ غازی کی جانب سے سمیر چالو اور انزلہ نے ایک ایک گول کیا۔ فائنل میچ کے مہمان خاص ایم این اے لیاری عبدالشکور شاد تھے جن کا وقفہ کے بعد دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں سے تعارف کرایا گیا – انہوں نے میچ کے بعد دونوں ٹیموں کو خوبصورت ٹرافی کے ساتھ کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے اپنے خطاب میں انہوں نے دو نوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کے کھیل کو سراہا اور انہیں فٹبال کے علاوہ تعلیمی سرگرمیوں پر عمل پیرا ہونے کی تلقین کی ۔

