English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

تائیکوانڈو اکیڈمی سلور جوبلی پر مقابلوں کا انعقاد F.K’sـ

القمر

کراچی (اسٹاف رپورٹر )F.K’s تائیکوانڈو اکیڈمی 25 ویں سلور جوبلی کو بھرپور انداز میں منانے کیلئے F.K’s فیملی انٹر کلب تائیکوانڈو ٹیلنٹ 5 دسمبر کو ایم ایچ ملٹی پرپس اسپورٹس ہال نزد کراچی میں انعقاد کیا گیا ۔ ایونٹ کے آرگنائزرز سندھ تائیکوانڈو کے صدر کامران قمر قریشی اور کراچی تائیکوانڈو کے صدر عثمان فراز نے مشترکہ بیان میں کہا کہ ایونٹ میں 500 سے زائد تائیکوانڈو کھلاڑیوں نے حصہ لیا ۔ ایونٹ کے دو سیشن منعقد کیے گیے، پہلے سیشن میں جونیئر کھلاڑیوں نے حصہ لیا جبکہ دوسرے سیشن میں سینئر کھلاڑیوں نے حصہ لیا ۔ ایونٹ میں ٹیگ ٹیم مقابلے بھی کھیلے گے جس میں انٹر نیشنل آفیشلز و کھلاڑی نے بھی حصہ لیا۔ پہلی پوزیشن فاظمی ا گرلز کلب ، دوسری پوزیشن مغل تائکوانڈو نے تیسری پوزیشن جے کے تائیکوانڈونے حاصل کی۔ افتتاح کے موقع پرمہمان خصوصی کورین کونسل جنرل تھے انکے ساتھ ریحان ہاشمی ، احمد علی ، عمر سعید ، احمّد فرام یونائیٹڈ موبل سے رینجرز کے میجر محمود بھی شامل تھے۔ یہ مقابلے سندھ اسپورٹس بورڈ کے تعاون منعقد کیے گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے