English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سرداریار محمد رند کا حق دوگوادر تحریک کی مکمل حمایت کا اعلان

القمر

کوئٹہ (آن لائن )پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے پارلیمانی لیڈر سردار یار محمد رند نے گوادر میں جاری دھرنے کی حمایت کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حق دو گوادر تحریک کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہیں گزشتہ کئی ہفتوں سے جاری تحریک کے تمام مطالبات جائز ہیں گوادر کے مقامی لوگوں کے تحفظات دور کرنے میں صوبائی حکومت ناکام نظر آرہی ہے گزشتہ کئی ہفتوں سے ہماری مائیں ، بہنیں ، بچے اور مقامی ماہی گیر اپنے بنیادی حقوق کے لیے سڑکوں پر پرامن احتجاج کررہے ہیںلیکن صوبائی حکومت ٹس سے مس نہیں ہورہی ۔انہوں نے کہا کہ حق دو گوادر تحریک کے اکابرین اور معززین کو بتانا چاہتے ہیں کہ آپ کے تمام مطالبات جائز ہیں اور گوادر کی عوام کے بہتر مستقبل اور فلاح و بہبود کے لیے بحیثیت بلوچ اور بلوچستانی ہونے کے ناطے میں آپ کے تمام مطالبات میں آپ کے ساتھ اور شانہ بشانہ ہوں ، ملازمتوں پر پہلا حق گوادر کے مقامی لوگوں کا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ غیر قانونی ٹرالنگ سمیت مظاہرین کے جو مطالبات ہیں تمام جائز ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ حق دو گوادر کے تحریک کا دائرہ اگر پورے بلوچستان میں پھیلایا گیا تو ہم بھرپور تعاون اور ہر ممکن مدد کریں گے گوادر کے بچے ، بوڑھے ، خواتین پینے کے صاف پانی سے تک محروم ہیں صوبائی حکومت کی کارگردگی صرف بیانات تک محدود ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے