ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آئندہ ہفتوں میں پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کریں گے،شوکت ترین

اسلام آباد(صباح نیوز)مشیر خزانہ شوکت ترین نے کہاہے کہ آئندہ ہفتوں میں پاکستان میں پیٹرول کی قیمتوں میں کمی بھی کی جائے گی۔غیر ملکی اردو ویب سائٹ کو دیے گئے انٹرویو میں ان کا کہنا تھاکہ حکومت آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کے تحت منی بجٹ اگلے ہفتے لا رہی ہے لیکن اس میں کھانے پینے کی اشیا پر دی جانے والی ٹیکس چھوٹ ختم نہیں ہوگی ، اس لیے منی بجٹ سے اشیائے خور ونوش مہنگی نہیں ہوں گی۔شوکت ترین نے کہا کہ منی بجٹ میں میک اپ کا سامان، کپڑے، جوتے اور پرفیومز سمیت دیگر درآمدی آسائشی سامان پر کسٹم ڈیوٹی بڑھائی جائے گی، اس کے علاوہ مقامی طور پر تیار ہونے والی کچھ اشیاء پر بھی سیلز ٹیکس کی شرح 12 سے بڑھا کر 17 فیصد کی جائے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں