فیصل آباد : شادی کی تقریب میں فائرنگ سے نوجوان کی ہلاک ہوگیا،جبکہ ڈکیتوں نے کیش وین اسٹاف کے گولی ماردی۔
رپورٹ کے مطابق فیصل آباد میں تھانہ صدر کے علاقہ ٹی این ٹی کالونی میں 204ر۔ب کے عثمان کی شادی کی تقریب جاری تھی کہ اس دوران ملزمان کی فائرنگ سے 202ر۔ب بھائی والا کا رہائشی طارق ولد محمد یوسف موقع پر ہی موت کی آغوش میں جا پہنچا۔
لاثانی پلی میزان بنک سرگودھا روڈ کے قریب ڈاکو فارمیسی میں ڈکیتی کررہے تھے کہ باہر سے کیش وین گزررہی تھی جس نے ہوٹر دیا ڈاکو سمجھے پولیس آگئی ہے ڈاکو باہر بھاگے جب ڈاکوﺅں نے دیکھا یہ کیش وین ہے توڈاکوﺅں نے جاتے ہوئے کیش وین کے اسٹاف ذوالفقار ولد سخی محمد کو گولی مار کر زخمی کردیا جسے طبی امداد کے لئے الائیڈ ہسپتال داخل کرایاگیا۔

