English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

انڈونیشیا میں ماونٹ سیمیرو کا آتش فشاں پھٹنے سے ہلاکتوں کی تعداد45 ہوگئی

انڈونیشیا میں ریسکیو اہلکاروں نے مشرقی جاوا صوبے کے لوماجانگ ضلع کے کیمپونگ رینتنگ کے چھوٹے گائوں سے ماونٹ سیمیرو کے  آتش فشاں کے پھٹنے سے مرنے والیمزید دو افراد کی لاشوں کو نکال لیا ہے، جس سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر   45 ہو گئی ہے۔

ماونٹ سیمیرو آتش فشاں کے گرم بادلوں کے اثرات کے خلاف ہنگامی ردعمل کی پوسٹ کے سربراہ،اروان سوبیکتی نے ایک ورچوئل پریس کانفرنس میں بتایا کہ نو افراد اب بھی مبینہ طور پر لاپتہ ہیں، 19 شدید زخمی جبکہ  19 دیگر کو معمولی چوٹیں آئی ہیں۔

ماونٹ سیمیرو کے گرم بادلوں کے اثرات کے لیے ڈیزاسٹر ایمرجنسی رسپانس کے لیے کام کرنے والی ٹاسک فورس کے اعداد و شمار کے مطابق، آتش فشاں کے پھٹنے سے6 ہزار573  افراد بے گھر ہوئے ہیں، 2 ہزار 970 مکانات متاثر اور ایک پل سمیت 33 عوامی سہولیات تباہ ہوئیں، یہ پل لوماجانگ اور ملنگ کے اضلاع کو ملاتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے