کراچی (اسٹاف رپورٹر)قومی کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج بلے باز آصف علی نے اپنے بلے کے بھاری ہونے کی وجہ بتا دی۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری ویڈیو بیان میں آصف علی نے بتایا کہ پوری ٹیم میں سب سے زیادہ بھاری بلا میرا ہی ہے۔انہوںنے بتایا کہ میں آخری اوورز میں بیٹنگ کیلیے جاتا ہوں، بلے بنانے والی کمپنی کو خود فون کرکے اسپیشل بلا تیار کرنے کا کہتا ہوں۔ان کا کہنا تھاکہ میرے بلے میں سارا وزن نیچے کی طرف ہوتا ہے۔
