ٹانک: خیبر پختون خواہ کے ضلع ٹانک میں مسلسل دوسرے روز بھی پولیو ٹیم پر حملہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں ایک اور پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔
ڈپٹی کمشنر ٹانک کبیر خان آفریدی کے مطابق گاؤں شادہ میں پولیو ٹیم کی سکیورٹی پر مامور پولیس اہلکار پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں پولیس کانسٹیبل شہید ہو گیا۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ملزمان فائرنگ کرکےفرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، جن کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔
کبیر خان آفریدی کا کہنا ہے کہ پولیو ٹیم پر فائرنگ کا یہ دوسرا واقعہ ہے، گزشتہ روز بھی نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس حوالدار شہید ہو گیا تھا۔

