لاہور:پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن کے مرکزی رہنما محمد اویس چوہدری ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے کاروبار ی سرگرمیاں عروج پکڑنے کی بجائے مانند پڑ رہی ہے۔
گڈز ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن کے رہنما کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے معاشی ترقی اور عوام کی زندگیوںمیں خوشحالی لانے کےلئے اپنے منشور میں جن نکات کا ذکرکیا تھا ان میں سے ایک پر بھی عملدرآمد نہیں کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ سالانہ ترقیاتی پروگرام کےلئے مختص بجٹ کا ایک بڑا حصہ شاہراہوں کی تعمیر پر خرچ ہوتا ہے لیکن ایکسل لوڈ لمٹ کے قانون پر عملدرآمد نہ ہونے کی وجہ سے یہ وسائل ضائع ہو رہے ہیں۔
محمد اویس چوہدری نے کہا کہ آج ہر شعبہ تنزلی کا شکارہے جس کی بنیادی وجہ عدم استحکام کی صورتحال ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اور یوٹیلٹی بلز میں کئی گنااضافے نے معیشت کی ترقی کو بریک لگا دی ہے اور رہی سہی کسر آئی ایم ایف کی کڑی شرائط نے نکال دی ہے ۔

