English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ویسٹ انڈیز آسان حریف نہیں دلچسپ مقابلہ ہوگا ، بابر اعظم

کراچی(اسٹاف رپورٹر)قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی سے جو بات ہوئی وہ سب کے سامنے نہیں بتا سکتا، ویسٹ انڈیز کو آسان حریف نہیں سمجھتے ہوم سیریز میں دلچسپ مقابلے متوقع ہیں،نیوزی لینڈ کے جانے کے بعد ویسٹ انڈیز کا آنا بہت ضروری تھا، ویسٹ انڈیز نے مشکل وقت پر ہمارا ساتھ دیا ہے کیونکہ سب کے ذہنوں میں یہی تھا کہ اب پتا نہیں کوئی ٹیم آئے گی یا نہیں،ہر سیریز میں کوچز ہونے چاہئیں۔اتوار کو ویسٹ انڈیز سے ٹی ٹوئنٹی سیریز سے آغاز سے قبل ورچوئل پریس کانفرنس کرتے ہوئے بابر اعظم نے کہا کہ پچھلی سیریز سے ہمارا مومنٹم بنا ہوا ہے، ورلڈکپ سے جاری پرفارمنس کا تسلسل برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیم کے ساتھ بیٹنگ اور بولنگ کوچز ہونے چاہئیں، جب اسکواڈ میں کھلاڑی مکمل ہوتے ہیں تو کوچز بھی پورے ہونے چاہئیں، ہر سیریز میں کوچز ہونے چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ رمیز راجا کے ساتھ کرکٹ معاملات پر بات چیت ہوتی رہتی ہے، پی سی بی نے آگے کے لیے اچھا ہی سوچا ہو گا۔کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کے جانے کے بعد ویسٹ انڈیز کا آنا بہت ضروری تھا، ویسٹ انڈیز نے مشکل وقت پر ہمارا ساتھ دیا ہے کیونکہ سب کے ذہنوں میں یہی تھا کہ اب پتا نہیں کوئی ٹیم آئے گی یا نہیں،نیوزی لینڈ کو پاکستان میں رکنا چاہیے تھا۔، ویسٹ انڈیز کو آسان حریف نہیں سمجھتے ہوم سیریز میں دلچسپ مقابلے متوقع ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے