English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عیسیٰ لیب ٹینس چمپئن شپ کا شاندار اختتام

القمر

کراچی (اسٹاف رپورٹر)عیسٰی لیب نیشنل سینئرز اینڈ جونیئرز ٹینس چیمپئن شپ کا 10 ویں ایڈیشن ماڈرن کلب ہارڈ کورٹس میں اختتام ہوا۔ چمپئن شپ کو ڈاکٹر عیسیٰ لیبارٹری اینڈ ڈائیگنوسٹک سینٹر نے اسپانسر کیا اور پاکستان ٹینس فیڈریشن/ سندھ ٹینس فیڈریشن کے زیراہتمام منعقد کیا۔ نو منتخب روٹری انٹرنیشنل کے ڈائریکٹر محمد فیض قدوائی مہمان خصوصی تھے جنہوں نے کافی تعداد کی موجودگی میں مختلف ایونٹس کے فاتح اور رنر اپ کو انعامات اور ٹرافیاں دیں۔ اسلم رینجر ، انور بیگ، زبیر حمید مہمان اعزازی تھے۔فیض قدوائی نے عیسٰی لیب کی کمیونٹی کی فلاح و بہبود اور کھیلوں کے لیے ان کی بے مثال خدمات کی تعریف کرتے ہوئے، خود مستقبل کے اسائنمنٹس میں ٹینس کو سپورٹ کرنے کی پیشکش کی۔ محمد خالد رحمانی نے عیسٰی لیب، خاص طور پر ڈاکٹر فرحان عیسی کا گزشتہ 10 سالوں سے ٹینس کو سپورٹ کرنے پر شکریہ ادا کیا اور اس ماہ کے آخر میں پہلی مسلم اسپورٹس رینکنگ ٹینس چمپئن شپ منعقد کرنے کا اعلان کیا۔ گرلز انڈر 18 سنگلز مقابلوں میں نتالیہ زمان نے زینب علی کو 0-6، 1-6 کے سکور سے ہرا کر ٹاپ میں رہنے کا اعزاز حاصل کیا۔انڈر 14 سنگلز کا ٹائٹل لاہور کے اسد زمان نے اپنے نام کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے