English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

آئی سی سی اور زمبابوین کرکٹ سے وابستہ فیصل حسین کرکٹ بورڈ کے نئے چیف ایگزیکٹو مقرر

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے انٹر نیشنل کرکٹ کونسل اور زمبابوے کرکٹ سے وابستہ رہنے والے فیصل حسنین کو کرکٹ بورڈ کا نیا چیف ایگزیکٹو مقرر کردیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے وسیم خان کے مستعفی ہونے کے تین ماہ بعد کرکٹ بورڈ کے نئے چیف ایزیکیٹو کا تقرر کردیا ہے، چیرمین پی سی بی نے فیصل حسنین کو پی سی بی کا نیا چیف ایگزیکٹو مقرر کیا ہے، فیصل حسنین جنوری 2022 میں اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے، انہوں نے برطانیہ سے چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔

فیصل حسنین اسپورٹس ایڈمنسٹریشن اور فائننس میں 35 سال سے زیادہ کا تجربہ رکھتے ہیں، وہ آئی سی سی کے چیف فنانشل آفیسر اور زمبابوے کرکٹ کے ایم ڈی رہ چکے ہیں۔

چئیرمین پی سی بی رمیز راجا کا کہنا ہے کہ فیصل حسنین کو بحیثیت چیف ایگزیکٹو پی سی بی فیملی میں خوش آمدید کہتے ہیں۔

خیال رہے کہ وسیم خان نے ستمبر میں پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو کے عہدے سے اپنی مدت ختم ہونے سے پہلے ہی استعفی دے دیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے