English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

برطانیہ میں اومی کرون ایمرجنسی بوسٹر نیشنل مشن کا اعلان

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے ملک میں اومی کرون ایمرجنسی بوسٹر نیشنل مشن کا اعلان کر دیا۔برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کا قوم سے خطاب کے دوران اومی کرون ایمرجنسی بوسٹر نیشنل مشن کا اعلان کرتے ہوئے کہنا تھا کہ تمام بالغ افراد کو نئیسال سے قبل بوسٹر کی پیشکش کر دی جائے گی۔بورس جانسن کا کہنا تھا کہ تین ماہ قبل دوسری ڈوز لگوانے والے بوسٹر ڈوز لگوانے کے حقدارہوں گے۔برطانیہ میں اومی کرون کا پھیلاؤ تیز، کورونا الرٹ لیول 3 سے بڑھا کر 4 کردیا گیاان کا کہنا تھا کہ ہر دو سے 3 دن میں اومی کرون کے متاثرین کی تعداد دگنی ہو رہی ہے اور سائنسدانوں کے مطابق نئے ویرینٹ کے خلاف 2 ڈوز کافی نہیں ہیں، بوسٹر ڈوز اس سے تحفظ فراہم کرتی ہے۔برطانوی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جلد بوسٹر ڈوز لگانے کیلئے 42 ملٹری پلاننگ ٹیمیں ہر ریجن میں تعینات ہوں گی، انگلینڈ میں اضافی ویکسین سائٹس اور موبائل یونٹ قائم کیے جائیں گے۔خیال رہے کہ برطانیہ میں اومی کرون کے پھیلاؤ میں تیزی کے بعد کورونا الرٹ لیول 3 سے بڑھا کر لیول 4 کر دیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے