برطانیہ میں ایک روز کے دوران 633اومی کرون کیسز کی تصدیق
دسمبر 13, 2021
لندن(اے پی پی)برطانیہ میں گزشتہ 24گھنٹے کے دوران633اومی کرون ویرینٹ کیسز کی تصدیق ہوئی ہے، جو ملک میں کورونا وائرس کی مختلف اقسام کا پتا چلنے کے بعد سے یومیہ کا سب سے بڑا اضافہ ہے جس سے ملک میں پائے جانے والے کل کیسز کی تعداد 1898 ہو گئی ہے۔