English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

یوتھ ایچ سی الیون نے جہانگیر بٹ ہاکی لیگ جیت لی

مہمان خصوصی ارقم بٹ ،جہانگیربٹ ہاکی لیگ کی فاتح ٹیم کے کپتان کو ٹرافی دے رہے ہیں

 

 

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد اعصاب شکن فائنل میں یوتھ ایچ سی الیون نے جیت لیا، اولمپیئن جہانگیر بٹ انوی ٹیشن ہاکی لیگ میں پینلٹی شوٹ آؤٹ کی بنیاد پر شکست کے باعث حنیف خان الیون وننگ ٹرافی سے محروم ہوگئی، اذلان خان کی ہیٹ ٹرک بھی ان کی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکی، جہانگیر بٹ مرحوم کے صاحب زادے ارقم بٹ نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے، فاتح ٹیم کے گول کیپر عبدالرافع میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے زیر انتظام کے ایچ اے اسپورٹس کمپلیکس میں اولمپیئن جہانگیر بٹ انوی ٹیشن ہاکی لیگ کا کراچی کی دو بڑی ٹیموں یوتھ ہاکی کلب الیون اور حنیف خان الیون کے درمیان کھیلا گیا، یوتھ ایچ سی نے کھیل کے نویں منٹ میں عبدالوہاب کے گول کی مدد سے برتری حاصل کرلی، 21ویں منٹ میں حنیف خان الیون کے اذلان خان نے گول کرکے برتری ختم کردی، 26 ویں منٹ میں یوتھ الیون نے آفریدی کے گول کے باعث ایک بار پھر سبقت حاصل کرلی تاہم اذلان خان نے 32 ویں منٹ میں ایک بار پھر مقابلہ برابر کردیا، دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے پر برتری حاصل کرنے کے لئے ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر حملوں کا سلسلہ جاری رکھا جس کے باعث اذلان خان 38ویں منٹ میں حنیف خان الیون کو 2-3 سے برتری دلادی لیکن یوتھ الیون ہمت نہیں ہاری اور ایک نئے جوش کے ساتھ میدان میں ڈٹی رہی جس کے نتیجے میں کھیل کےآاخری لمحات میں افریدی نے ایک بار پھر گیند جال میں پھینک کر مقابلہ 3-3 سے برابر کردیا، ہر لمحہ رنگ بدلتے کھیل میں مقررہ وقت کے دوران مقابلہ برابر رہنے کے باعث فیصلہ پینلٹی شوٹ آؤٹ پر ہوا۔ پینلٹی شوٹ آؤٹ میں یوتھ ہاکی کلب الیون کے گول کیپر نے بہترین گول کیپنگ کا مظاہرہ کیا جس کے باعث یوتھ ہاکی کلب الیون نے فائنل 5-6 سے جیت لیا، پینلٹی شوٹ آؤٹ میں فاتح ٹیم کے نعمان خان، وسیم اسلم اور فہیم خان گول کرنے میں کامیاب رہے جبکہ حنیف خان الیون کے اذلان خان، اور عاصم نے گول کیے۔ فائنل کے اختتام پر اولمپیئن جہانگیر بٹ مرحوم کے صاحب زادے ارقم بٹ نے اولمپئنز حنیف خان، ناصر علی، افتخار سید، احمد عالم، چیئرمین کے ایچ اے گلفراز احمد خان، ٹورنامنٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر ایس ماجد، سیکریٹری کے ایچ اے حیدر حسین اور انٹر نیشنل ہاکی پلیئر پرویز اقبال کے ہمرہ کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے، بہترین کھیل کے باعث فاتح ٹیم کے گول کیپر عبدالرافع کو ریلائنس پینٹ مین آف دی فائنل کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے