کراچی(اسٹاف رپورٹر)اولمپک کونسل آف ایشیااورپاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے زیراہتمام لاہورمیں منعقدہ سیمینار برائے امپاورنگ ایتھلیٹس کے کوئز مقابلوں میں سافٹ بال فیڈریشن آف پاکستان کے فرازاعجاز اور عائشہ اعجاز نے پہلی پوزیشن حاصل کرلیں۔ سیمینار کے پہلے روز اسپورٹس میڈیسن اور انجریز کے موضوع پر ہونے والے کوئزمقابلے میں فرازاعجاز نے ایک منٹ اور 29 سیکنڈ میں 92.86 پوائنٹس حاصل کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی ٹگ آف وار کی جویریہ احمد نے دوسری جبکہ جمناسٹک فیڈریشن کی مطیبا عارف نے تیسری پوزیشن حاصل کی اسپورٹس کمپیٹیشن پر ہوئے مقابلے میں سافٹ بال فیڈریشن کی عائشہ اعجازنے ایک منٹ اور 15 سیکنڈ میں 100 پوائنٹس کے ساتھ پہلی جبکہ ووشوفیڈریشن کی سندس نے دوسری اور ووشوکے ہی داؤدبیگ تیسری پوزیشن پر رہے ۔
