English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ثقافت کادن منانے کا مقصد بھائی چارہ قائم کرنا ہے،مقررین

القمر

لاڑکانہ(نمائندہ جسارت) لاڑکانہ کے نجی دی لاڑکانہ ایجوکیشن ماڈل اسکول میں سندھ کی ثقافت اور علم حاصل کرو اور سندھ سنوارو کے زیر عنوان ثقافت کے دن کو بڑے جوش اور جذبے کے ساتھ منانے کیلیے تقریب منعقد کی گئی جس میں اسکول کے ڈائریکٹر سجاد حسین چانڈیو، مہمان خصوصی مولانا طاہر محمود سومرو، منیر دومکی، عبدالمالک چانڈیو، عزیز قاسماٹی، الطاف چانڈیو، ادیب ڈاکٹر نیاز احمد چانڈیو، مجاہد رفیق، اساتذہ اور طلبا و طالبات کی بڑی تعداد نے سندھی اجرک، ٹوپی اور ثقافتی لباس پہن کر تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر طلبا و طالبات نے سندھ کی تاریخ اور ثقافت کی اہمیت کے حوالے سے تقریری مقابلے اور ٹیبلوز پیش کیے جبکہ شرکا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کے لوگ قدیم تہذیب اور ثقافت کے وارث ہیں سندھ دھرتی علم، ادب اور ثقافت کا خزانہ ہے اور ہزاروں سال کی تاریخ پر مشتمل ہے۔انہوں نے کہا کہ ثقافتی دن منانے کا مقصد بھائی چارے کا ماحول پیدا کرنا ہے ملک و صوبے کی ترقی بچوں کی بہترتعلیم وتربیت سے ہی ممکن ہے ثقافت میں صرف ہم اپنا لباس نہیں لیکن ہماری سنہری تاریخ، زبان اور ہماراادب اور تحقیق کے ساتھ ہمارے رہنے اور میل جول ملاقاتوں میں مہمان نوازی، گرم جوشی اور اخلاقی اقدار کے لیے رواداری اخلاقی قدر اور دیگر پہلو شامل ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی بھی معاشرے کی بقا تعلیم یافتہ افرادکے ہاتھوں میں ہوتی ہے ہم سب کو تعلیم پر توجہ دینی چاہیے سندھ کی ترقی کاراز بہتر تعلیم و تربیت میں چھپا ہوا ہے۔اس موقع پر ثقافتی دن کی خوشی میں کیک بھی کاٹا گیا۔ا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے