ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کورونا ویکسین بعد از دوپہر لگوانا زیادہ فائدہ مند

سائنسدانوں نے اس بات کا تعین کیا ہے کہ بعد از دوپہر لگائی جانے والی  کورونا وائرس  ویکسین انسانی جسم میں زیادہ مقدار میں  اینٹی باڈیز پیدا کرتی ہیں۔

ہارورڈ اور آکسفورڈ یونیورسٹی میں کی گئی اس تحقیق میں برطانیہ  میں حفاظتی ٹیکے لگائے گئے 2,190 ہیلتھ کیئر ورکرز کے اینٹی باڈی ڈیٹا کا مشاہدہ کیا گیا۔

تحقیق کے نتائج ہارورڈ یونیورسٹی سکول آف میڈیسن کی آفیشل ویب سائٹ پر شائع کیے گئے  ہیں۔

 مقالے میں واضح کیا گیا ہے کہ  ایک نئی تحقیق کے مطابق، صبح کے مقابلے  میں  بعد ازدوپہر کووِڈ 19 ویکسین لینے والے لوگوں میں اینٹی باڈی کی سطح زیادہ بلند دیکھی گئی ہے۔

 تحقیقاتی ٹیم کی ممبر پروفیسر الزبتھ کلرمین کا کہنا ہے کہ "ہمارے مشاہداتی مطالعے میں ہم نے یہ دیکھا ہے کہ جس وقت کورونا کی ویکسینیشن دی جاتی ہے اس سے مدافعتی نظام کس طرح متاثر ہوتا ہے۔ یہ نتائج ہمیں ویکسین کی تاثیر کو بہتر بنانے میں بار آور ہو سکتے ہیں۔”

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں