English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

موسم سرما کی تعطیلات جنوری میں کرنے کی تجویز

اسلام آباد: ملک میں تعلیمی اداروں میں موسم سرما تعطیلات دسمبر میں کرنے کے بجائے آگے بڑھا کر جنوری میں کرنے کی تجویز سامنے آگئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بین الصوبائی وزراء تعلیم کانفرنس طلب کرلیا گیا، بین الصوبائی وزراء تعلیم اجلاس کی صدارت وزیر تعلیم شفقت محمود کرینگے جس میں تمام صوبوں سے وزرائے تعلیم شریک ہوں گے۔

ایڈیشنل سیکریٹری وزارت تعلیم محی الدین وانی کی جانب سے جاری سرکلر کے مطابق اجلاس میں بچوں کی ویکسنیشن سمیت اسکولوں میں سردیوں کی چھٹیوں سے متعلق بھی غور ہوگا، سردیوں کی چھٹیاں جنوری میں منتقل کرنے کی تجویز پر بھی غور کیا جائے گا، اجلاس میں صوبائی نظام تعلیم سے متعلق اصلاحات کا جائزہ لیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق وزارت صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ دسمبر میں چھٹیوں سے ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں جاری ویکسی نیشن متاثر ہو سکتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے