پنجاب: موٹر سائیکل بے قابو ہو کر کیری ویگن سے ٹکرا گئی، میاں بیوی جاں بحق،بیٹی شدید زخمی۔
تفصیل کے مطابق صوبہ پنجاب کی تحصیل میلسی کے علاقہ بہاول واہ کا رہائشی محمد حنیف اپنی اہلیہ اور بیٹی کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سوار جہانیاں شہر کی جانب کام کی غرض سے آرہا تھا کہ جہانیاں شہر سے نصف کلومیٹر دور ایکسپریس وے پر عقب سے آنے والی بس نے ہارن بجایا جس سے گھبرا کر موٹر سائیکل سوار کیری ویگن کے ساتھ ٹکرا گئے حادثہ کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار محمد حنیف اور اس کی اہلیہ جاں بحق ہو گئے جبکہ ان کی بیٹی ثوبیہ بی بی شدید زخمی ہو گئی جسے نشتر ہسپتال ملتان کے ایمرجنسی وارڈ میں داخل کروا دیا گیا ہے جبکہ متوفیان کو نماز جنازہ کے بعد ان کے آبائی علاقہ میں سپردخاک کر دیا گیا ہے۔

