English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

خیبرپختونخواکی سینیٹ نشست پرالیکشن رکوانے کےلئے درخواست دائر

خیبرپختونخواکی سینیٹ نشست پرالیکشن رکوانے کےلئے درخواست دائر کر دی گئی۔

درخواست گزار نے الےکشن کمےشن آف پاکستان مےں خیبرپختونخواکی سینیٹ نشست پرشوکت ترین کی بطورامیدواراہلیت کو چیلنج کرتے ہوئے دائر درخواست مےں موقف اختےار کےا ہے کہ شوکت ترین بطورمشیرخزانہ تنخواہ اورمراعات لے رہے ہیں لہذا خیبرپختونخواکی سینیٹ نشست پر ہونے والے انتخابات کو رکواےا جائے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان سے مشیر خزانہ شوکت ترین کے بطور سینیٹر انتخاب کے لئے 20 دسمبر کو پشاور میں ہونے والی رائے شماری کو فی الفور موخر کرنے کی استدعا کی گئی ہے ۔ الیکشن کمیشن سے استدعا کی گئی ہے کہ شوکت ترین فی الوقت مشیر خزانہ ہیں اور وفاقی خزانے سے ماہانہ تنخواہ اور مراعات لے رہے ہیں ان کی انتخابی مہم کے تمام اخراجات کا بوجھ فی الوقت پاکستان کے ٹیکس دہندگان پر ہے ،ایک غیر منتخب شخص کو وفاقی وزیر بنانے کےلئے آئین میں کوئی گنجائش نہیں ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے