اسلام آباد: آل پاکستان گڈزٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن کے مرکزی رہنما نعیم احمدشاہ نے کہا ہے کہ اوور لوڈ گاڑیوں کے خلاف کاروائی نہ ہو ناحکومتی نا لائقی ہے، مو جودہ حکومت نے ہر ادارے کواپنی مر ضی سے چلانے کیلئے آئین اور قانون کو موم کی بتی بنادیا، ادارے اپنی من مانی کررہے ہیں اوورلو ڈ نگ کے خاتمے کیلئے عدالتی فیصلے پر بھی عمل نہیں کرایا جا رہا۔
ان خیالا ت کااظہارانہوں نے محمد اظہرقادری،حاجی محمدعارف، حاجی اظہرسراج، چوہدری گل شیروڑائچ، میاں طاہرمحمود، میاں طیب یونس، میاں محسن یونس، میاں عامرمشتاق، میاں سرمدنوید، میاں عامراکرام، عبدالرحمان وٹوو دیگر سے گفتگو کر تے ہوئے کیا انہو ں نے کہاکہ ملکی مسائل پر سیا ست کی بجائے انکاحل نکالاجائے ،پی ٹی آئی حکومت سے غر یب آدمی کو بے شمار تو قعات ہیں حکمران عوام کے دکھ در د کو اپنا سمجھ کرحل کریں،حکومت عوامی مسائل کو مسلسل نظر انداز کر رہی ہے عام آدمی کی زندگی مزید مشکل ہو چکی۔
انہوں نے کہاکہ حکومت اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر اوور لوڈنگ کے خاتمے اور ایکسل ویٹ لوڈ لمٹ کے قانون پر مکمل عملدرآمد کروانے میں اپنی آئینی اور قانونی ذمہ داری پوری کرنے میں ٹال مٹول سے کام لے رہی ہے،جو عدالتی حکم کی خلاف ورزی ہے۔

