English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اسرائیل کا شام میں کیمیائی ہتھیاروں کی تنصیبات کو 2دفعہ نشانہ بنانے کا انکشاف

تل ابیب: اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے گذشتہ دو برسوں کے دوران میں دو ایسے حملے کیے جن میں شام کی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنایاہے، اس کا مقصد دمشق کو پھر سے کیمیائی ہتھیار تیار کرنے کا عمل شروع کرنے سے روکنا تھا۔

امریکی اخبار کے مطابق اسرائیل نے آٹھ جون 2021کو شام کے دو شہروں دمشق اور حمص کے نزدیک تین عسکری اہداف پر حملہ کیا تھا، یہ تمام مقامات شام کے کیمیائی ہتھیاروں کے سابقہ پروگرام کے ساتھ مربوط ہیں۔

ان دونوں مقامات کا تعلق کیمیائی مواد کی خریداری کے ساتھ ہے جس کو اعصابی گیسوں کے واسطے استعمال کیا جا سکتا ہے،مغربی ممالک کے چار سابق اور حالیہ انٹیلی جنس ذمے داران نے باور کرایا کہ تل ابیب نے مذکورہ حملوں کا فیصلہ درست معلومات کے حصول کے بعد کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے