English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جنرل بپن راوت کی موت:سوشل میڈیا پر مخالف پوسٹ کرنے والے 8 بھارتی گرفتار

بھارت: چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت کی موت پر سوشل میڈیا پرمخالف تبصرہ کرنے والے 8افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی حکام کا کہنا ہے جنرل بپن راوت کی ہلاکت پر اشتعال انگیز پوسٹیں کرنے والے8افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ حکا م کا کہنا ہے کہ ایک شخص انسٹاگرام پوسٹ میں کہا تھا کہ بپن راوت جہنم میں داخل ہونے سے پہلے ہی زندہ جل گیا تھا۔ اس شخص کو ہیلی کاپٹر حادثے کے چند گھنٹوں بعد ہی حراست میں لے لیا گیا تھا۔پولیس کا کہنا ہے اس شخص کو اس کے دوساتھیوں سمیت راجھستان سے عوامی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بعد میں مزید 5 افراد کو اسی طرح کے الزامات پر حراست میں لیا گیا ہے۔جنوبی ریاست کرناٹک میں بھی دو افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے جن سے تفتیش جاری ہے۔ یہاں کے وزیر اعلیٰ بسواراج بومائی نے بھارتی فوجی کمانڈر کی توہین کرنے والے افراد کی گرفتاری کا حکم دیا تھا۔

واضح رہے کہ بھارت میں سوشل میڈیا پر آزادی اظہار رائے کی حالت پر عالمی ادارے تشویش کااظہار کرتے رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے