کراچی(اسٹاف رپورٹر)نیا ناظم آباد کرکٹ کلب کی جنرل باڈی کا اجلاس منعقد ہوا،جس میں عہدے داروں کا انتخاب کیا گیا۔ سید محمد طلحہ صدر، محمد آصف سیکرٹری اور راحیل کریم خازن کے طور پر منتخب کیے گئے۔ نو منتخب صدر سید محمد طلحہ کا کہنا تھا کہ ان کی کوشش ہوگی کہ نیا ناظم آباد جمخانہ کی ٹیم ایک بہتر کامبی نیشن کے ساتھ مختلف ایونٹس میں حصہ لے اور عمدہ کارکردگی پیش کرے۔

