
اسلام آباد(خبر ایجنسیاں)وفاقی وزیر برائے اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ سستی گیس کے عادی لوگوں کو عادتیں بدلنا ہوں گی، چند سال میں گیس نہیں رہے گی۔کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں فواد چودھری کا کہنا تھاکہ ووٹنگ مشین کا معاملہ 2012 میں پیپلزپارٹی کی حکومت نے اٹھایا، 2016 میں نواز حکومت میں بھی ووٹنگ مشین پر بحث ہوئی۔ان کا کہنا تھاکہ الیکشن کمیشن کو ای وی ایم فراہم کرنے کیلیے تیارہیں، ای وی ایم پر 4 ہزار مشینیں کوئی پرابلم نہیں، جیسے ہی الیکشن کمیشن ٹینڈرکرے گا مشینیں آجائیں گی۔وفاقی وزیر کا کہنا تھاکہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں اتنی کم نہیں ہوئیں کہ یہاں اثرات آئیں، دعا کریں کہ تیل کی قیمتیں مزید کم ہو جائیں۔ان کا کہنا تھاکہ ہرسال گیس 9 فیصد کم ہورہی
ہے، چند سال میں گیس نہیں رہے گی، سستی گیس کے عادی لوگوں کو عادتیں بدلنا ہوں گی۔
