English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ہیٹی؛ گیس ٹینکر میں دھماکے سے60افراد ہلاک

پورٹ او پرنس: ہیٹی میںگیس ٹینکر میں دھماکے اورخوفناک آتشزدگی سے موٹرسائیکلیں جل کر خاک ہوگئی ہیں

پورٹ او پرنس(انٹرنیشنل ڈیسک) ہیٹی میں ایک گیس ٹینکر میں زوردار دھماکے کے بعد ہونے والی خوفناک آتشزدگی میں 60سے زائد افراد جل کر ہلاک ہوگئے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ہیٹی میں ایک گیس ٹینکر میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر ہونے والے ایک دھماکے کے بعد خوفناک آگ بھڑک اْٹھی جس کے نتیجے میں 60 افراد زندہ جل کر ہلاک ہوگئے۔ڈپٹی میئر کا کہنا کہ تمام لاشیں ناقابل شناخت ہیں جب کہ دھماکے اور آتشزدگی سے آس پاس کے 20 سے زائد مکانات بھی مکمل طور پر تباہ ہو گئے۔ تباہ ہونے والے گھروں میں موجود افراد کے زندہ بچ جانے کا امکان نہیں۔ مقامی حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں سے بعض کی حالات انتہائی تشویش ناک ہے،جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق ابتدائی تحقیقات کے دوران دھماکے اور آگ لگنے کی وجہ کا تعین نہیں کیا جا سکا ہے ۔ واضح رہے کہ ہیٹی میں ایندھن کی شدید قلت ہے اور کئی مسلح گروہوں نے گیس کی لائنوں پر قبضہ کر رکھا ہے ، جن کی حفاظت اور دیکھ بھال کے بارے میں ان کی معلومات بھی ناقص ہیں اور شاید اس گیس ٹینکر بھی دھماکا اسی وجہ سے ہوا۔دوسری جانب ہیٹی کے حکام کی جانب سے جاری بیان میں واقعے پر ملک بھر میں 3روز کے سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے