English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وزیراعظم سب سے زیاد� سرا�ے جانے والی شخصیات میں شامل

لندن: وزیراعظم عمران خان اور ملالہ یوسف زئی سال 2021 میں سب سے زیادہ سراہے جانے والی شخصیات کی فہرست میں شامل ہوگئے۔

برطانوی تنظیم نے 2021 میں سب سے زیادہ سراہے جانے والی شخصیات کی فہرست جاری کردی ہے۔ مردوں میں سر فہرست سابق امریکی صدر براک اوباما ہیں، بل گیٹس دوسرے اور چینی وزیر اعظم شی جی پنگ تیسرے نمبر پر ہیں جبکہ وزیراعظم عمران خان اس فہرست میں شامل ہیں۔

خواتین کی فہرست میں براک اوباما کی اہلیہ مشعل اوباما سر فہرست ہیں۔ اس فہرست میں دوسرا نمبر ہالی وڈ اداکارہ اینجیلنا جولیکا، تیسرا نمبر ملکہ برطانیہ الزبتھ دوئم ہیں جبکہ فہرست میں پاکستانی نژاد امریکی ملالہ یوسف زئی بھی اس میں شامل ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے