English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

آئی سی سی کے مطابق بابراعظم کی ٹیسٹ اور ٹی20 کرکٹ کی عالمی رینکنگ میں تنزلی

القمر

ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی20 سیریز کے ابتدائی دو میچوں میں مایوس کارکردگی کے سبب پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز بلے باز بابراعظم عالمی نمبر ایک پوزیشن سے محروم ہو گئے ہیں۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) کی جانب سے جاری تازہ رینکنگ کے مطابق بابر اعظم کی ٹیسٹ اور ٹی20 کرکٹ کی عالمی رینکنگ میں تنزلی ہوئی ہے۔

بابر اعظم ویسٹ انڈیز کے خلاف ابتدائی دونوں ٹی20 میچوں میں ناکامی سے دوچار ہوئے اور اسی وجہ سے اپنی عالمی نمبر ایک پوزیشن برقرار نہ رکھ سکے اور دو درہ تنزلی کے بعد تیسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔

ٹی20کرکٹ نئی درجہ بندی میں انگلینڈ کے ڈیوڈ میلان پہلے جبکہ جنوبی افریقہ کے ایڈن مرکرم ایک درجہ ترقی پاکر دوسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

بابر اعظم تنزلی کے بعد تیسرے نمبر پر چلے گئے ہیں جبکہ محمد رضوان چوتھے نمبر پر موجود ہیں، حیدر علی 88 درجے ترقی پانے کے بعد 98 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

باؤلنگ کے شعبے میں پہلا نمبر سری لنکا کے ونندو ہسارنگا کا ہے جبکہ پاکستانی اسپنر اور نائب کپتان شاداب خان پانچ درجے ترقی پا کر نویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

ٹیسٹ رینکنگ میں انگلینڈ کے کپتان اور مایہ ناز بلے باز جو روٹ بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہیں، آسٹریلیا کے مارنس لبوشین دو درجے ترقی پاکر کیرئیر کی بہترین رینکنگ دوسری پوزیشن پر آ گئے ہیں جبکہ ان کے ہم وطن اسٹیو اسمتھ ایک درجہ تنزلی کے بعد دوسرے سے تیسرے نمبر پر چلے گئے ہیں۔

نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن کی بھی ایک درجہ تنزلی ہوئی ہے اور وہ تیسرے سے چوتھے نمبر پر چلے گئے ہیں جبکہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ایک درجے تنزلی کے بعد آٹھویں سے نویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔

پاکستان کی جانب سے بیٹنگ میں محمد رضوان 18، فواد عالم 20 اور عابد علی 22 ویں نمبر پر موجود ہیں۔

بائولنگ کے شعبے میں آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز بدستور پہلے نمبر پر موجود ہیں جبکہ بھارت کے روی چندرن ایشون کادوسرا نمبر ہے۔

پاکستان کے نوجوان فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی دو درجہ ترقی کے بعد تیسرے نمبر پر موجود ہیں جبکہ حسن علی دسویں نمبر پر براجمان ہیں۔

بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں 12وکٹیں لینے والے اسپنر ساجد خان 52 درجے بہتری کے ساتھ ٹیسٹ رینکنگ میں 49 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

آل راؤنڈرز میں ویسٹ انڈیز کے جیسن ہولڈر پہلے نمبر، بھارت کے روی چندرن ایشون دوسرے جبکہ رویندرا جدیجا تیسرے نمبر پر ہیں۔

منبع: ڈان نیوز

The post آئی سی سی کے مطابق بابراعظم کی ٹیسٹ اور ٹی20 کرکٹ کی عالمی رینکنگ میں تنزلی appeared first on شفقنا اردو نیوز.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے