کراچی :پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین تیسرا اور سیریز کا آخری ٹی ٹوئنٹی میچ کل شام 6 بجے کراچی میں کھیلا جائے گا۔
پاکستانی ٹیم نے ویسٹ انڈیز کو پہلے دو میچز میں شکست دیکر سیریز اپنے نام کرلی ہے، کھلاڑی کلین سوئپ کر نے کیلئے پر عزم ہیں۔
شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان کل جمعرات16 دسمبر کو تیسرا اورآخری میچ ہوگا۔
18 دسمبر کو ایک بجے پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ کھیلا جائے گا جبکہ اگلا میچ 20 اور آخری 22 دسمبر کو نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

