کراچی: ڈیفنس فیز 1 میں گھر میں ڈکیتی کی واردات میں مسلح ملزمان سونا اوردیگرقیمتی اشیاء لوٹ کر فرار ہوگئے تاہم پولیس کی جانب سے تفتیش کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 1 میں گھر میں ڈکیتی کی واردات ہوئی ، واردات میں 4 مسلح ملزمان ایک کلو سونا اور دیگرقیمتی اشیا لے اڑے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ڈکیتی کی واردات رات 4 بجے کیقریب پیش آئی، ملزمان نے گھر میں گھس کر لوگوں کو یرغمال بنایا اور الماری میں رکھا 1کلو سونا لوٹا۔
پولیس کاکہنا ہے کہ ملزمان 7موبائل فونز،ایک میک بک ، ایک لیپ ٹاپ اور ایک قیمتی کیمرہ لوٹ کر فرار ہوگئے جبکہ گھر میں موجود 1لاکھ75ہزار روپے بھی لے گئے۔مسلح ملزمان مبینہ طور پر غیر ملکی افغانی شہری تھے ، پولیس کی جانب سے تفتیش کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔یاد رہے رواں سال جون میں کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں ایک بنگلے میں ڈکیتی کی واردات کا واقعہ پیش آیا تھا ، جہاں 3 ملزمان سونا،روپے،ڈالر اور کار لے کر فرار ہوگئے تھے ، مجموعی طورپر1کروڑ7لاکھ سے زائدکی لوٹ مارکی گئی تھی۔

