English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

معیشت کی تباہی کی اصل وجہ سود ہے، فرید احمدپراچہ

القمر

لاہور(نمائندہ جسارت) نائب امیر جماعت اسلامی فرید احمد پراچہ نے کہا ہے کہ ہماری معیشت کی تباہی کی اصل وجہ ہی سود ہے۔ سود میں اضافہ کر کے مہنگائی کم کرنے کا فارمولا غیر اسلامی، غیر آئینی اور غیر دانشمندانہ ہے۔ اس کے ذریعے مہنگائی میں مزیداضافہ ہو گا، معیشت مزید برباد ہو گی اور بے برکتی میں مسلسل اضافہ ہو گا۔ انھوں نے کہا کہ سود اللہ اور رسولؐ کے خلاف اعلان جنگ ہے اور ظاہر ہے کہ اللہ اور رسولؐ سے کوئی بھی جنگ نہیں جیت سکتا۔فرید پراچہ نے کہا کہ ہماری معیشت کی تباہی کی اصل وجہ ہی سود ہے۔ ہم عوام سے ریونیو جمع کر کے سود کی قسطیں ادا کر رہے ہیں اور اب تک اربوں روپے صرف سود میں ادا کر کے معیشت کو کھوکھلا کرچکے ہیں۔ سود دینے کے لیے ہم مزید قرضے لیتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ایکسپورٹ سے حاصل ہونے والے قیمتی زرمبادلہ کو گاڑیاں، اشیائے تعیش اور حرام غذائی اشیا درآمد کرنے پر صرف کر رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ملک کے اندر تیار ہونے والی گاڑیوں کے معیار کو بہتر اور قیمتوں کو کم کر کے ہم زرمبادلہ کما سکتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے