English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کولمبیا: ائرپورٹ پر 2دھماکوں میں 3افراد ہلاک

القمر

بگوٹا(انٹرنیشنل ڈیسک) کولمبیا کے ایئرپورٹ پر یکے بعد دیگرے2زوردار بم دھماکوں میں 3 افراد ہلاک ہوگئے ،جن میں 2 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کولمبیا کے شہر کوکوتا کے کامیلو ڈیزا ایئرپورٹ کے رن وے پر 2 زوردار بم دھماکے ہوئے ۔ ہلاک ہونے والے دونوں اہلکار باردوی سرنگوں کو ناکارہ بنانے کے ماہر سمجھے جاتے ہیں۔ ہلاک ہونے والا تیسرا شخص حملہ آور تھا تاہم اس کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔ حملے کی ذمے داری کسی گروہ نے قبول نہیں کی ہے۔ واضح رہے کہ شہر کوکوتا وینزویلا کی سرحد کے قریب واقع ہے ۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے