ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وجیہہ الدین کے خلاف کریمنل کیس فائل کر رہے ہیں، فواد چوہدری

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ جسٹس(ر) وجیہہ الدین کیخلاف کریمنل کیس فائل کر رہے ہیں۔

وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم کی ذات کو نشانہ بنانے کی مذمت کرتے ہیں، کہا گیا جہانگیر ترین بنی گالا کا خرچہ دے رہے ہیں، جہانگیر ترین نے جسٹس (ر) وجیہہ الدین کے الزامات کی تردید کردی۔

فواد چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم نے کبھی قومی خزانے پر بوجھ نہیں ڈالا، وزیراعظم نے جس شخص پر احسان کیااس نے عمران خان کی ذات پر حملہ کیا، وزیراعظم کی عائلی زندگی اور بنی گالا کے گھر سے متعلق جھوٹ بولا گیا۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت میڈیا کی آزادی کو خاص مہم کے طور پر استعمال کیا جارہا ہے، میڈیا سے پگڑیاں اچھالنے کا سلسلہ اب بند ہونا چاہیے، بدقسمتی سے ہم آرٹیکل 9 کی خلاف ورزی دیکھ رہے ہیں، آرٹیکل 9 کی خلاف ورزی سے وزیراعظم بھی محفوظ نہیں، شہریوں کو آئین کا آرٹیکل 9 بنیادی حقوق فراہم کرتا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں