English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

حکومت ایکسل لوڈ لیمٹ قانو ن پرعمل کرانے میں سنجیدگی دکھائے،گڈزٹرانسپورٹرز

لاہور : آل پاکستان گڈزٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن لاہور ڈویژن کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ حکومت ایکسل لو ڈ لمٹ قانو ن پر عمل کرانے میں سنجیدگی دکھائے، مو ٹر وے پولیس کا اوور لوڈنگ کو ختم کرانے کی بجائے اسے ریونیو اکٹھا کرنے کا ذریعہ بنانا قا بل مذ مت ہے۔

آل پاکستان گڈزٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن کے رہنما چوہدری عاطف گجر اور چوہدری گل شیر وڑائچ  کا کہنا تھا  کہ اعلی حکام ایک مر تبہ جا ئز تو لے کر دیکھیں عوام ٹوٹی پھوٹی شاہراہوں پر کس طرح سفر کرنے پر مجبور ہیں۔

 انہو ں نے کہاکہ خان صاحب آپ تو قانون کے علمبردار ہیں آ پ کی حکومت نے عدالتی احکامات کو کیوں مذا ق بنایا ہوا ہے؟ موٹروے پولیس مال اکٹھا کرنے کی بجائے لاقانونیت ختم کرائے، شاہراہوں پر موٹروے پولیس بھاری جرمانے کرنے کی بجائے اپنی آئینی اور قانونی ذمہ داری کو پورا کرے۔

انہوں نے کہاکہ پورے ملک میں ایک قانون کا نفاذ کیا جائے جو قانون موٹرویز پر لاگو ہے وہی قانون دیگر قومی شاہراہوں پر بھی لاگو کیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے