English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جاپان: کلینک میں آگ، 5 افراد ہلاک، 28 زخمی

القمر

جاپان میں ایک کلینک میں آگ لگنے کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور  28 شدید زخمی ہو گئے ہیں۔

زخمیوں میں سے 27 کو اچانک حرکتِ قلب بند ہونے کی تشخیص کے ساتھ ہسپتال منتقل کر دیا  گیا ہے۔

اطلاع کے مطابق کتاشنجی میں جاپان ریلوے اوساکا اسٹیشن  کے جوار میں 6 منزلہ عمارت کی چوتھی منزل پر واقع  کلینک میں آگ لگ گئی۔

کویوڈو خبر رساں ایجنسی کے مطابق مقامی وقت کے مطابق دن 10 بج کر 20 منٹ پر آگ کی اطلاع موصول ہونے پر کثیر تعداد میں فائر بریگیڈ ٹیمیں جائے وقوعہ کی طرف روانہ کر دی گئیں۔

آگ کو مختصر وقت میں بجھا دیا گیا ہے۔

سرکاری خبر رساں ادارے NHK کے مطابق آگ کی وجہ سے5 افراد ہلاک اور  28 شدید زخمی ہو گئے ہیں۔

صوبائی پولیس اہلکاروں کے مطابق  آگ ایک 60 سالہ شخص کے بیگ سے ٹپکتے محلول کی وجہ سے لگی ہے اور یہ   لُوٹ مار اور ڈکیتی کی واردات ہو سکتی  ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے