English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ہندوستان میں تیار کردہ کورونا ویکسین کے ہنگامی استعمال کی منظوری

القمر

عالمی ادارہ صحت نے ہندوستان میں تیار کی گئی کووویکس کورونا ویکسین کے ہنگامی استعمال کی منظوری دے دی ہے۔

ڈبلیو ایچ او نے امریکی دوا ساز کمپنی نووا ویکس کے لائسنس کے تحت ہندوستانی سیرم انسٹی ٹیوٹ کے ذریعہ تیار کردہ کووویکس ویکسین کے استعمال کے بارے میں ایک تحریری بیان جاری کیا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ Covovax کے ہنگامی استعمال کی منظوری دے دی گئی ہے اس فیصلے سے کم آمدنی والے ممالک میں زیادہ سے زیادہ لوگوں کو ویکسین لگانے کے لیے جاری کوششوں میں کافی حد تک مدد ملے گی۔

اس فیصلے کے بارے میں، ڈبلیو ایچ او کی ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر مارینجیلا سماؤ نے کہا ہے،”یہاں تک کہ جیسے ہی نئی جنیاتی اقسام سامنے آتی ہیں، ویکسین لوگوں کو سنگین بیماری اور موت سے بچانے کے لیے سب سے زیادہ مؤثر ہتھیار ہے۔

اس فیصلے کے  ساتھ  عالمی ادارہ صحت نے نے نویں کوویڈ 19 ویکسین کے ہنگامی استعمال کی  منظوری دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے