English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بلدیاتی الیکشن میں شکست، وزیر اعظم دلبرداشتہ، تنظیمی ڈھانچہ تحلیل

اسلام آباد: خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں شکست کے بعد تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت نے آئندہ آنے والے انتخابات میں غلطیاں نہ دہرانے کیلیے تنظیمی ڈھانچہ تحلیل کرنے کا فیصلہ کا فیصلہ کیا ہے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے اطلاعات ونشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عمران خان نے تمام پارلیمانی بورڈ تحلیل کردیے ہیں، وزیراعظم کے اس اقدام کے بعد ملک بھر میں نیا انتظامی ڈھانچہ تشکیل دیا جائے گا۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی ایک نئی آئنی 21 رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، جس میں خیبرپختونخوا سے پرویز خٹک، محمود خان، مراد سعید، اسد قیصر، علی امین گنڈاپور شامل ہوں گے جبکہ پنجاب سے شاہ محمود قریشی، حماد اظہر، فواد چودھری، خسرو بختیار، چودھری سرور، سیف نیازی، عامر کیانی اور عثمان بزدار ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان سے کمیٹی میں جمالی صاحب، قاسم سوری اور سندھ سے عمران اسماعیل اور علی زیدی کو شامل کیا گیا ہے۔ چیف آرگنائزر سمیت تمام عہدیداروں کو بھی عہدوں سے ہٹا دیا گیا ہے۔ اس کمیٹی کے بعد نئی تنظیم سازی کی جائے گی۔

وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ  پیپلز پارٹی صرف سندھ اور مسلم لیگ ن صرف پنجاب کی پارٹی ہے لیکن تحریک انصاف کی تمام صوبوں میں نمائندگی ہے، پی ٹی آئی ایک خاندانی سیاست والی جماعت نہیں ہے اور اگر مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کا کلچر پی ٹی آئی میں آجائے تو پھر ان میں اور ہم فرق نہیں رہے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے