ٹنگمرگ میں پولیس اورسیکورٹی فورسز کی مشترکہ کارروائی ، دو دستی بم سمیت ایک شخص کو کیا گرفتار

بارہمولہ/بارہمولہ پولیس نے سیکورٹی فورسز کے ساتھ مشترکہ کارروائی کے دوران ٹنگمرگ کے بدرکوٹ جنگلاتی علاقے سے ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے دو دستی بم برآمد کیے ہیں۔پولیس ترجمان کے مطابق، بارہمولہ پولیس نے CICT Ftr BSF (112/06 بٹالین)، 2 آر آر اور سی آر پی ایف کی 176ویں بٹالین کے اشتراک سے بدرکوٹ جنگلاتی علاقے میں کارروائی انجام دی، جس کے دوران غلام جیلانی ریشی ساکن بدرکوٹ، ٹنگمرگ کو حراست میں لیا گیا۔
ترجمان نے بتایا کہ گرفتار شخص کے قبضے سے ایک دستی بم برآمد کیا گیا، جبکہ اس کی نشاندہی پر جنگل میں چھپایا گیا ایک اور دستی بم بھی برآمد کرلیا گیا۔اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن ٹنگمرگ میں ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے، جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں تاکہ برآمد شدہ دھماکہ خیز مواد کے ذرائع، اس کے ممکنہ استعمال اور اس معاملے سے وابستہ دیگر روابط کا پتہ لگایا جاسکے۔بارہمولہ پولیس نے علاقے میں امن و امان اور سلامتی برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کارروائی میں شامل تمام سیکورٹی فورسز کی مشترکہ کوششوں کو سراہا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں