نگروٹہ میں تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے اسکوٹی سوارازجان

جموں/جموں ضلع کے نگروٹہ علاقے میں بدھ کی دیر رات ایک گاڑی کی ٹکر سے 17سالہ اسکوٹی سوار کی موت واقع ہوگئی۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ نگروٹہ میں ایک گاڑی نے اسکوٹی کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں اس پر سوار نوجوان شدید زخمی ہوگیا۔
زخمی نوجوان کو فوری طور پر گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ متوفی کی شناخت نہال ،ساکن نگروٹہ کے طور پر ہوئی ہے۔ادھر پولیس نے واقعے کے سلسلے میں تحقیقات شروع کردی ہیں، جبکہ قانونی و طبی کارروائی مکمل کرنے کے بعد لاش آخری رسومات کے لیے اہل خانہ کے حوالے کی جائے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں